’انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے‘؛ الیکشن کمیشن کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد: سینیٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں۔ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سینیٹ نے الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔