پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کیخلاف نو مئی کے واقعہ میں جی ایچ کیو حملہ تصویریں جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں ۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی کے دیگر کیسز میں عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کر لیاہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔