پیپلزپارٹی کا سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی نے سندھ میں انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، سندھ سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ میں قومی اسمبلی کی تمام 53 نشستوں پر پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی، سندھ میں قومی اسمبلی کی نشست پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ خورشید شاہ، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ، شازیہ مری، نوید قمر رسول بخش چانڈیو، نبیل گبول اور عبدالقادر پٹیل بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

سندھ اسمبلی کی تمام 119 نشستوں پر پیپلزپارٹی الیکشن میں حصہ لے گی۔