الیکشن ٹربیونل نے پی پی 80 سرگودھا سے مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف آنے والی اپیل خارج کر دی۔
مہر طاہر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔
اپیلیٹ ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر الیکشن ٹربیونل نے فریقین کو 8 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔