ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ نواز لیگ کیلئے درد سر بن گیا

ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ مسلم لیگ نواز کیلئے درد سر بن گیا، شارٹ لسٹنگ ہونے کے باوجود پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے امیدواروں کے نام فائنل نہ کئے جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قائدین ٹکٹ حاصل نہ کرسکنے والے رہنماؤں کو کول ڈاؤن کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ سے محروم امیدواروں کو دیگر جگہوں پر ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شہباز شریف سمیت دیگر کے کاغذات منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر جواب طلب

اس حوالے سے نواز شریف کی زیرِ صدارت جاتی امراء میں آج بھی اہم میٹنگ جاری ہے، جس میں شہباز شریف اور مریم نواز بھی موجود ہیں۔

ن لیگ نے قرار داد کی مخالفت کی، الیکشن سے کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے رواں ہفتے کے دوران یہ پانچواں اجلاس ہے۔