الیکشن کو کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے، لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کو کسی بھی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ اجلاس میں کورم پورا نہیں تھا پھر بھی قرارداد کو منظور کیا گیا، سینیٹ سے منظور کی گئی یہ قرارداد توہین آئین ہے۔

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کو سینیٹ میں منظور قراراداد کا نوٹس لینا چاہئے، الیکشن مؤخر کرنے کی قرارداد سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی طور پر بھی الیکشن کو مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہئے، تمام ادارے تن من دھن سے الیکشن کے شفاف انعقاد کا عمل یقینی بنائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسپکٹر جنرل آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو معطل کیاجائے۔