ضلع اٹک میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اٹک کے قومی اور صوبائی حلقہ سے والد، والدہ، بیٹا اور بیٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔
حلقہ این اے 49 اٹک ون سے پی ٹی آئی کے رہنما میجر(ر) طاہر صادق ، حلقہ این اے 50اٹک ٹو سےپی ٹی آئی کی امیدوار ایمان طاہرکےکاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی 2سے نازطاہر کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ میجر طاہر صادق کے بیٹے زین الہیٰ کے پی پی 3 سے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔
ایمان طاہر پی ٹی آئی رہنما(ر) میجر طاہر صادق کی بیٹی اور ناز طاہر میجرطاہر صادق کی اہلیہ ہیں ، چاروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل نے منظور کیے ۔