اسلام آباد: انتخابات کو ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ میں قرارداد پاس ہونے پر چیئرمین سینیٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔
گزشتہ روز انتخابات ملتوی کروانے کے لیے سینیٹ میں قرار داد پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا اب اس قرارداد کو پاس کرنے والوں کے خلاف ایک وکیل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
درخواست گزار وکیل اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ سینیٹ میں پاس کی گئی قرارداد توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے، چیئرمین سینیٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔