الیکشن اپیلٹ ٹربیونل سے ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤ ں کو ریلیف مل گیا۔
الیکشن ٹریبونل نے این اے 241 سےصدر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور خرم شیر زمان،این اے 234 سے پی ٹی آئی کے فہیم خان،این اے 245سے پی ٹی آئی کے امیدوار عطاء اللہ کی اپیلیں منظورکرلیں۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 113سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راحت امان اللہ بھٹی کو الیکشن کے لئے اہل قرار دے دیا.