الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
الیکشن ٹربیونل پشاور کے جج جسٹس وقار احمد نے محمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی، وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرے ہوئے کہا تھا کہ میرے کاغذات سے متعلق سماعت ہونی ہے،مجھے امید ہے ریلیف مل جائے گا۔