ایک سو نوے ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئی ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج (8 جنوری کو) اڈیالہ جیل میں مقدمے کی سماعت کی، سماعت میں عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل شعیب شاہین اور بیرسٹر عمیر نیازی نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔
بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاونڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دیں جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر حاضری کے باعث نقول فراہم نہ کی جا سکیں۔
علاوہ ازیں مقدمے کی سماعت کل (بروز منگل) تک ملتوی کردی گئی۔