لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی سمیت دیگر متفرق درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نااہلی سمیت دیگر متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 12 جنوری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا، لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس شاہد بلال حسن کریں گے۔
اس کے علاوہ لارجر بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور، جسٹس جواد حسن اور جسٹس شمس محمود مرزا شامل ہیں۔