جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر حاجی محمد فیاض خان اور تحریک لبیک خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر مولانا شفیق امینی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی ہے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کیلئے جلد دونوں جماعتوں کا گرینڈ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ملاقات میں جے یو پی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری مفتی عبدالوکیل قادری ضلع مردان کے صدر مفتی ولی اللہ قادری بھی موجود تھے دونوں جماعتوں کے صدور نے صوبے میں اہلسنت جماعتوں کے اتحاد اور موجودہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے جلد دونوں جماعتوں کے درمیان اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔