جماعت اسلامی این اے 32کے امیدوار طارق متین نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی کی ذمہ دار وہی پارٹیاں ہیں جنھوں نے ایک بار نہیں بار بار حکومت کی آزمودہ حکمران پھر چاہتے ہیں کہ 8فروری کو لوگ انھیں ووٹ دیں، ان کی پارٹیاں خاندانی پراپرٹی اور یہ کارکنوں کو ذاتی غلام سمجھتے ہیںان خیالات کا اظہار انھوں نے رشید گڑھی شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی کے 83کے نامزد امیدوار خالد گل مہمند بھی موجود تھے طارق متین نے کہا کہ آج ملک میں ادارے کمزور، معیشت تباہ، نوجوان بے روزگار، بچے تعلیم سے محروم ہیں تو اس کا ذمہ دار عام پاکستانی نہیں بلکہ وہ ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دارہیں جنھوں نے سالہاسال حکومت کی۔