پشاور ہائیکورٹ میں آج عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی۔
ایمل ولی خان کے خلاف کیس پی ٹی آئی رہنما فضل محمد خان نے دائر کیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس ابراہیم خان کریں گے۔
فضل محمد خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ ایمل ولی نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کے خلاف غیر شائستہ الفاظ استعمال کئے اور چیف جسٹس پر بے بنیاد الزامات لگائے۔
درخواستگزار نے کہا کہ ایمل ولی نے چیف جسٹس کو دھمکی بھی دی۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ ایمل ولی عدلیہ کو دباؤں میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ ایمل ولی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔