پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپسی کے خلاف کیس کی سماعت چئیرمین پی ٹی آئی کی عدم موجودگی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت شروع کی تو پی ٹی آئی وکیل شاہ فیصل اتمانخیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر شاہ مہمند عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر گوہر راستے میں ہیں، کیس کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا جائے۔
اس دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم جواب جمع کرتے ہیں۔
جس پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ ابھی جواب جمع کرلیں۔
عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔