احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ضمانت درخواستیں مسترد ہو گئیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنادیا، توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت11 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، نیب حکام 11 جنوری کو توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان کو پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردجرم کیلئے17 جنوری کی تاریخ مقررکردی گئی ہے۔