انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام بڑا ریلیف دیں گے سکندر شیر پائو

قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں کی خراب طرز حکمرانی کی بدولت صوبہ کے عوام کو مہنگائی و بے روزگاری اور پسماندگی کا سامناہے جس کی وجہ سے ان میں مایوسی و محرومی پھیلی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل زیم میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرمختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور اہم شخصیات نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا انہوں نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بے روز گاری و پسماندگی کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے غریب عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت اور توانائی جیسے بحرانوں میں دھکیل دیا ہے انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی آنے والے انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرکے عوام کو بھرپور ریلیف دینے سمیت ان کی مایوسی کے خاتمے کو یقینی بنائے گی۔انھوں نے نوجوانوں پر زور دیکر کہا کہ وہ موجودہ نامساعد حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے ملک و قوم کو جاری بحرانوں سے نکالنے اوران کو تعمیر و ترقی اورامن کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایسے امیدواروں کو کامیاب بنا نا ہوگا جن کی ماضی کی کارکردگی ترقیاتی اور عوامی پالیسیوں پر مبنی ہوں اور وہ ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہوں