پولنگ سٹیشنز کی حتمی فہرست 24 جنوری کو جاری ہو گی : عتراضات و تجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کے پاس 11جنوری 2024 تک جمع کروا سکیں گے

آٹھ فروری کو ہونے والے ممکنہ طور پرعام انتخابات کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات میں پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرستوں کی اشاعت 24جنوری کو جاری کردی جائیگی جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر کے ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹ بھیجوا دیئے گئے ہیں پوسٹل بیلٹ پیپرز 22جنوری تک ریٹرننگ افسر کو درخواست دینا ہوگی،سول و عسکری ملازمین معذور قیدی الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد کو 7فروری تک بیلٹ پیپرز ملیں گے اس وقت پولنگ اسٹیشنوں کی لسٹوں کی حلقہ وار ابتدائی اشاعت کی گئی ہے اور اس پر ووٹرز اپنے اعتراضات و تجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں کے پاس 11جنوری 2024 تک جمع کروا سکیں گے اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر 17جنوری 2024تک ان اعتراضات اور تجاویز پر فیصلہ دینگے۔ پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی اشاعت پولنگ ڈے سے 15دن قبل کر دی جائیگی۔