پولنگ سٹیشنوں کی فہرستوں پر اعتراضات فیصلہ 17جنوری کو ہو گا

عام انتخابات 2024 کیلئے تیارکردہ پولنگ سٹیشنوں کی ابتدائی فہرستوں پر ووٹرز کے اعتراضات پر فیصلہ 17جنوری کو کیاجائے گا، الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات 2024 کیلئے تیارکردہ پولنگ سٹیشنوں کی ابتدائی فہرستیں ووٹرز کے لئے شائع کردی گئی ہیں جن پر ووٹرز 11جنوری تک اعتراضات اورتجاویز جمع کراسکتے ہیں،جن پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز 17جنوری کو فیصلہ دیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرستیں عام انتخابات سے 15دن قبل شائع کی جائیں گی جس کے بعد ووٹرز 8300پر ایس ایم ایس مسیج کے زریعے اپنا شماریاتی بلاک کوڈ،انتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر ،گھرانہ نمبر،قومی اورصوبائی اسمبلی کا حلقہ نمبر اور پولنگ سٹیشن کا نام معلوم کرسکتے ہیں۔