ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان (ٹی ایم پی) نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے لیے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا۔
بلے کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے ایک اور رجسٹرڈ سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا اور 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ”بلا“ مانگ لیا۔
ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے لیے بلے کا انتخابی نشان مانگ لیا۔ ٹی ایم پی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا کہ عام انتخابات میں ہمارے امیدوار حصہ لینا چاہتے ہیں، ہماری جماعت کو عام انتخابات کے لیے انتخابی نشان بلا الاٹ کیا جائے۔
ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان نے ترجیحی فہرست میں دوسرا انتخابی نشان لیپ ٹاپ بھی مانگ لیا۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشدعلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کردیا۔