انتخابات2024ء: آج امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ لسٹیں آویزاں ہونگی

عام انتخابات 2024 ء کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران آج امیداروں کی نظرِ ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کریں گے۔

کل امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔

ریٹرننگ افسران امیداروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشانات جاری کریں گے۔

عام انتخابات کے سلسلے میں 8 فروری کو ووٹنگ ہو گی۔