نواز لیگ نے آئی پی پی اور ق لیگ کیلئے کتنے حلقے خالی چھوڑ دیے؟

نواز لیگ کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کی منظوری دیتے ہوئے آئی پی پی اور ق لیگ کے لیے کئی حلقے خالی چھوڑ دیے گئے۔

ذرائع کےمطابق پنجاب میں آئی پی پی کو قومی اسمبلی کی 7 اور صوبائی اسمبلی کی 11 سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے۔

نواز لیگ نے ق لیگ کے لیے قومی اور صوبائی کی 2، 2 سیٹیں خالی چھوڑی ہیں، لاہور کے سوا پنجاب میں آئی پی پی کے لیے 5 حلقے خالی چھوڑے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں سے آئی پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

نواز لیگ کی جانب سے جہانگیر ترین کو این اے 149 ملتان، نعمان لنگڑیال کو این اے 143 ساہیوال دی جائے گی۔

انجینئر گل اصغر کو این اے 88 خوشاب، غلام سرور خان کو این اے 54 راولپنڈی کی نشست دی جائے گی۔

اسلام آباد سے این اے 47 سے عامر کیانی کو،لاہور سے این اے 117 پر علیم خان کو ، این اے 128 سے عون چوہدری کو ایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے

سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ق لیگ سے بھی ن لیگ کی بات چیت جاری ہے، جس کا 2 روز میں اعلان متوقع ہے۔

قائد لیگ کے لیے این اے 64 اور سالک حسین کے لیے پی پی 32 چھوڑی گئی ہے۔

پی پی 31 گجرات چوہدری شجاعت کے دوسرے بیٹے شافع حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے۔

این اے 165 بہاولپور ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو دیے جانے کا امکان ہے۔

این اے 165 سے ن لیگ کے امیدوار سعود مجید ہیں جو ٹکٹ نہ ملنے پر سینیٹ میں آ سکتے ہیں۔

سعود مجید کے بھتیجے سعد مسعود کو پی پی 248 سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔