فیصل آباد: مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ ن لیگ نے تاندلیانوالہ کے حلقہ این اے97 سے عائشہ رجب کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
عائشہ رجب نے این اے 97 سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ایک بیان میں عائشہ رجب کا کہنا تھا کہ جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں،لوگوں سے کیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی۔