نیب اب سرکاری افسران کیخلاف براہ راست کارروائی نہیں کرسکے گا

سرکاری افسران کے لئے اچھی خبر آگئی۔ نیب اب براہ راست سرکاری افسران کے خلاف کارروائی نہیں کر سکے گا۔

بتایا گیا ہے کہ نیب کو وصول ہونے والی سرکاری افسران کے خلاف شکایت پہلے سکروٹنی کمیٹی کو بھیجی جائے گی۔ سکروٹنی کمیٹی شکایت کی تحقیقات کرے گی اور اپنی سفارشات نیب کو بھیجے گی۔

سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی نیب اپنا فیصلہ کرے گا۔ حکومت پنجاب کیجانب سے نیب کی شکایت وصول کرنے کے لئے سکروٹنی کمیٹی قائم کی جائے گی۔

سیکرٹری آئی اینڈ سی کی سربراہی چار رکنی کمیٹی قائم ہوگی۔کمیٹی کے قیام کا نوٹفیکشن تیار کرلیاگیا ہے جسے چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔