عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری روز: سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار ٓ6 فروری تک اپنی انتخابی مہم چلاسکتے ہیں

عام انتخابات 20324 کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روزہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام امیدوار آج شام تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔

انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست آج ہی جاری کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نشان کل الاٹ کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار ٓ6 فروری تک اپنی انتخابی مہم چلاسکتے ہیں جبکہ مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13جنوری تک کی جائےگی۔

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کےخلاف اپیل 16جنوری تک دائرکی جاسکے گی ۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کی تعداد 8 فروری مقرر کی گئی ہے۔