محمود خان اچکزئی، مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار

چیئرمین پی کے میپ محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے دستبردار ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے سلسلے میں آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا روز ہے۔

اسی سلسلے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔

پی کے میپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے این اے 265 سے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں، محمود خان نے مولانا فضل الرحمان کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔