عام انتخابات کے التوا کے لیے سینیٹ میں قرارداد جمع : آزاد پارلیمانی گروپ کےسینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کروائی جانے والی اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 3 ماہ کے لیے ملتوی کیے جائیں

سینیٹ میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کے لیے قرار داد جمع کروا دی گئی۔

آزاد پارلیمانی گروپ کےسینیٹر ہدایت اللہ کی جانب سے جمع کروائی جانے والی اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 3 ماہ کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ انتخابات کےپرامن انعقاد پرغورکریں۔

ایک ہفتہ قبل بھی سینیٹ میں الیکشن ملتوی کرنے اور انتخابی شیڈول معطل کرنے کی قرارداد 2 بار کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی۔

یہ قرار داد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی تھی جبکہ ن لیگ کے افنان اللہ خان نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی۔

تاہم بعد ازاں افنان اللہ کو اس بات پر تنقید کا سامنا کرناپڑا تھا کہ انہوں نے کورم کی نشاندہی کیوں نہیں کی۔