مسلم لیگ ن نے ڈسٹرکٹ لاہور سے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ حل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 121 سےالیکشن کریں گے،مسلم لیگ ن سینئر رہنما سردار ایاز صادق کو مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ٹکٹ سے دیا گیا۔
دوسری جانب سردار ایاز صادق اور سہیل شوکت بٹ پارٹی سیکرٹریٹ ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس)میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی پی 145 سےسمیع اللہ خان،پی پی 146 سے غزالی سلیم بٹ،پی پی 147اور این اے118سے حمزہ شہباز شریف،پی پی 148 مجتبیٰ شجاع الرحمان،پی پی 170 سے رانا احسن شرافت،این اے 119 سے مریم نواز شریف،پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر،پی پی 151 سے سہیل شوکت بٹ،پی پی 152 سے ملک محمد وحید، پی پی 154سے ملک غلام حبیب اعوان،پی پی 155 سے نعیم شہزاد،پی پی 158 سے محمد شہبازشریف،پی پی 153 سےخواجہ سلمان رفیق،این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق،پی پی 156سے محمد یاسین عامر،پی پی 157 سے نصیر احمدکو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پی پی 160 سے ملک اسد علی کھوکھر،این اے 123سے محمد شہبازشریف،پی پی 159سے مریم نواز،پی پی 163 سے عمران جاوید،پی پی 164 سے محمد شہبازشریف،این اے 124سے رانا مبشر اقبال،پی پی 165 سے شہزادنذیر،این اے 125 سے محمد افضل، پی پی 166 سے محمد انس محمود، این اے 126 سے ملک سیف الملوک کھوکھر،پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر،پی پی 168 سے فیصل ایوب،این اے 127 سے عطاء اللہ تارڑ، پی پی 161 سے عمرسہیل ضیاءبٹ،پی پی 169 سے ملک خالد پرویزکھوکھر،پی پی 171 سے مہراشتیاق احمد انور،این اے 129 سے حافظ محمد نعمان،پی پی 172 سے رانا مشہوداحمدخان،این اے 130 سے محمد نوازشریف،پی پی 173 سے میاں مرغوب،پی پی 174 سے بلال یاسین،پی پی 162 سے شہبازعلی کھوکھر کو ٹکٹ دیئے گئے ہیں۔