جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے کی منظوری سے ججز کمیٹی کی تشکیل تبدیل ہو گئی۔
جسٹس اعجاز کے مستعفی ہونے کے بعد تین رکنی ججز کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوگئے جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ سپریم جوڈیشل کونسل کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی تشکیل بھی جسٹس اعجازالاحسن کے استعفے سے تبدیل ہوگئی۔
جوڈیشل کمیشن میں چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے 4 سینئیر ججز شامل ہوتے ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی اب سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس مین ان کا کہناتھا میں موجودہ صورتحال میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔