رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملک میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ میں نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 130 اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی- 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ وہ اب کسی بھی حلقے سے امیدوارنہیں ہیں اور دعاکیا کہ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔