سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ایک اور بڑا استعفیٰ آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب راجہ عتیق سرور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، مسلم لیگ ن پی پی 6میں شدید اختلاف کا شکار ہے ، ٹکٹس کی تقسیم پر مسلم لیگ ن مری میں شدید اختلافات سامنے آنے لگے،راجہ عتیق سرور کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قربانیوں کی جگہ کان گوشیوں پر فیصلے ہوئے،مریم نواز کی کنیزوں نے پارٹی کو تباہ کر دیا،پارٹی نے خود دعوت دی کے شاہد خاقان عباسی اور سردار مہتاب کے ساتھ جاؤں،پی پی 6میں ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم پر پارٹی خود تقسیم ہو گئی ، پی پی 6کا ٹکٹ پی پی 7کے رہائشی بلال یامین کو دینا مری اور کوٹلی ستیاں کے عوام کی توہین ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر عہدیدار اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی پالیسیو ں سے انحراف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔