پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا، پی ٹی آئی رہنما گوہر علی خان این اے 10 سے الیکشن لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 1 سے عبدالطیف، این اے 2 ڈاکٹر امجد، این اے 6 محبوب شاہ، این اے 7 بشیر خان، این اے 8 گلداد خان، این اے 9 جنید اکبر، این اے 11 نواز خان، این اے 12 غلام سعید، این اے 13 پرنس نواز خان، این اے 18 عمرایوب، این اے 19 سے اسد قیصر اور این اے20 سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
این اے 23 سے علی محمد خان، این اے 35 شہریار آفریدی، این اے 30 شاندانہ گلزار، این اے 41 شیر افضل مروت، این اے 44 سے علی امین گنڈا پور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش، ارباب جہانداد، فضل الہٰی،اکبر ایوب اور ارشد ایوب ,حامد الحق، مینا خان، عاصم خان، علی زمان، ملک شہاب، سمیع اللہ، شیر علی آفریدی اور عاطف حلیم کو بھی صوبائی اسمبلی کیلئے ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
صوابی سے کس کو ٹکٹ ملا
پی ٹی آئی نے صوابی سے قومی اسمبلی کی 2 اورصوبائی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ٹکٹ دیے ہیں۔
پی کے49سےسابق ایم پی اے رنگیزخان ، پی کے 50 سے سابق ایم پی اےعاقب اللہ خان، پی کے51سےسابق ایم پی اےعبدالکریم خان، پی کے 52 سے فیصل خان ترکئی اور پی کے 53سےمرتضیٰ خان ترکئی کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔
پشاور
پی کے 72 سے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان,پی کے 73 سے علی زمان,پی کے 74سے ارباب جانداد خان,پی کے 75سے ملک شہاب,پی کے 76سے سمیع اللہ,پی کے 77 شیر علی,سابق ضلع ناظم عاصم کو پی کے 78 ,پی کے 79 سے سابق وزیر خزانہ تیمور جھگڑا,پی کے 80 سے حامد الحق,پی کے 81سے نورین عاررف,پی کے 82سے سابق وزیر بلدیات کامران بنگش,پی کے 83 سے مینا خان,پی کے 84 سے فضل الہٰی,قومی اسمبلی کے حلقہ 28 سے ساجد نواز ,شاندانہ گلراز پی ٹی آئی سے این اے 30 کے لئے امیدوار نامزد کیا گیاہے۔
ارباب عامر ایوب این اے 29 سے امیدوار نامزد اور قومی اسمبلی کی نشست 31ارباب شیر علی جبکہ حلقہ این اے 32 سے آصف خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
بہاولنگر NA 163 سے شوکت بسرا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے،جھنگ NA 108 سے صاحبزادہ محبوب سلطان تحریک انصاف کے امیدواراور اوکاڑہ سے سید رضا علی گیلانی NA 137 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جبکہ اوکاڑہ NA 136 اوکاڑہ سے چوہدری عبداللہ طاہر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
میاں چنوں NA 146 سے پاکستان تحریک انصاف نے پیر ظہور حسین قریشی،وہاڑی NA 158 سے پاکستان تحریک انصاف نے طاہر اقبال چوہدری،این اے 149 سے عامر ڈوگر ،این اے 122 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
منڈی بہاوالدین سے این اے 68 حاجی امتیاز احمد چوہدری،این اے 69 شیراز احمد رانجھا،پی پی40 طارق محمود ساہی،پی پی 41 باسمہ ریاض چوہدری،پی پی 42 ساجد احمد بھٹی ،پی پی 43 محمد نواز پنجوتھہ کو ٹکٹ جاری کیا گیاہے۔