تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن کے لیے قومی اسمبلی کے امیدواران کا اعلان کر دیا گیا۔
فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 95 کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے سید میراں شاہ گیلانی، این اے 96 سے آصف اللہ شاہ، این اے 97 سے قاری عابد رضا بلوچ، این اے 98 سے محمد جواد سلیم، این اے 99 سے رائے عمران کھرل، این اے 100 سے اسرار احمد سندھو، این اے 101 سے حاجی اسد اقبال، این اے 102 سے راجہ سلیم عابد کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
ٹی ایل پی کی جانب سے این اے 103 سے علامہ غلام رسول ایم اے اور این اے 104 کے لیے قاری محمد ابو بکر کو ٹکٹ دیا گیا۔