لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے دو اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے ایک حلقے سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی واپس لینے اور نامزد امیدوار کی حمایت کی ہداکت کردی۔
پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 اور پی پی 160 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 اور پی پی 159 سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گی۔
اُدھر کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہباز شریف نے بھی کاغذات واپس لے لیے۔ مسلم لیگ ن کے نائب صدر لاہور اور قصور سے شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار رات نو بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں، جس کے بعد کل امیدواروں کی حتمی فہرست الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی جائے گی۔