انتخابات 2024 : ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ، کچھ دلچسپ چیزیں بھی سامنے آئیں

  کراچی: عام انتخابات 2024 میں پارٹیوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کے دوران کچھ دلچسپ چیزیں بھی سامنے آئیں ہیں۔

آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے ایک بھائی ایم کیو ایم پاکستان اور دوسرے بھائی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل افتخار قائم خانی پی ایس 109 سے پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے جبکہ اُن کے بھائی ذوالفقار قائم خانی کو پیپلزپارٹی نے پی ایس 103 سے ٹکٹ جاری کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے ایک ہی شہر سے 3 بھائیوں کو قومی اور سندھ اسمبلی نشستوں پر امیدوار نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ابتدائی فہرست کے مطابق سندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ این اے 238 شرقی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 232 کورنگی سے ان کے بھائی علیم عادل شیخ الیکشن لڑیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کے تیسرے بھائی نعیم عادل شیخ پی ایس 123 وسطی سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔