پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ 57سے جمع کرائے گئی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 8 فروری 2024 کوعام انتخابات شیڈول ہیں ، تاہم پاکستان عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کے حلقہ 57سے جمع کرائے گئی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے این اے 56 سے کاغذات واپس لئے تھے، تاہم اب شیخ رشید این اے 56 اور راشد شفیق این اے 57 سے الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ شیخ رشید احمد کی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل نے ان کی اپیل منظور کرلی تھی۔جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کو این اے چھپن اور ستاون سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔