استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے عام انتخابات 2024 کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، صدر آئی پی ہی عبدالعلیم خان لاہور جبکہ جہانگیر ترین ملتان اور لودھراں سے الیکشن لڑیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنے قومی و صوبائی اسمبلی پنجاب کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔
آئی پی پی نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست میں این اے 54 راولپنڈی سےغلام سرورخان اور این اے 56 سے شرجیل میر امیدوار ہوں گے۔
این اے 70 سیالکوٹ سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور این اے 79 گوجرانوالہ سے رانا نذیر خان امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 88 خوشاب سے گل اصغر خان الیکشن لڑیں گے، اس کے علاوہ این اے 97 سے ہمایوں اخترخان آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔
لاہور کے این اے 117 سے مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 133 قصور سے ہاشم ڈوگر آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے۔
این اے 143 ساہیوال سے ملک نعمان لنگڑیال الیکشن لڑیں گے اور این اے 147 خانیوال سے محمد ایاز خان نیازی میدان میں ہوں گے جبکہ این اے 149 اور این اے 155 لودھران سے جہانگیرخان ترین کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کا این اے 48 اسلام آباد اور این اے 128 لاہور کی سیٹوں پر فیصلہ زیرالتواء کا شکار ہے۔
پنجاب اسمبلی امیدواروں کی فہرست
پی پی 149 لاہور اور پی پی 209 خانیوال سے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان امیدوار ہوں گے، پی پی 227 لودھراں سے جہانگیرخان ترین، پی پی 228 لودھراں سے نذیر احمد خان امیدوار ہیں۔
راولپنڈی کے حلقہ پی پی 12 سے عمار صدیق خان اور پی پی 13 سے ملک عظمت محمود امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 16 راولپنڈی سے عاطف علی، پی پی 17 سے فیاض الحسن چوہان اور پی پی 19 سے عدنان حسن کے نام کو فائنل کیا گیا۔
پی پی 24 جہلم سے راجہ یاور کمال، پی پی 37 حافظ آباد سے مامون تارڑ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، پی پی 45 سیالکوٹ سے طاہر محمود ہندلی، گوجرانوالہ پی پی 59 سے محمد مصدق ریاض امیدوار ہیں۔
پی پی 66 گوجرانوالہ سے رانا نذیر خان اور پی پی 68 سے رانا عمر نذیر کو ٹکٹ جاری کردیا گیا، خوشاب پی پی 81 عامر حیدر سنگھہ، پی پی 83 احسان اللہ ٹوانہ کو ٹکٹ مل گیا۔
خوشاب پی پی 84 سے محمد زیبر، پی پی 102 فیصل آباد سے سکندر حیات جتوئی الیکشن لڑیں گے جبکہ پی پی 106 فیصل آباد سے چوہدری علی اختر اور پی پی 133ننکانہ صاحب سے نوشیرسبحان امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح پی پی 169 لاہور سے میاں سلمان سلیم ، پی پی 175 قصور سے میاں عبدالخالد امیدوار ہیں جبکہ پی پی 179 اور 180 قصور سے ہاشم ڈوگر، 182سے سلیم اختر کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
پی پی 204 ساہیوال سے فلک شیر لنگڑیال اور پی پی 213 ملتان سے بریگیڈئیر ر قیصر علی حیدر امیدوارہیں، پی پی 236 وہاڑی سے اویس خاکوانی، بہاولپور پی پی 245 سے تحسین نواز گردیزی امیدوار ہوں گے۔
اس کے علاوہ پی پی 250 سے افتخار حسن آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 277 کوٹ ادو سے نیاز حسین گشگوری اور پی پی 282 لیہ سے سید رفاقت گیلانی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔