حمزہ شہباز گروپ انتخابی میدان سے باہر

مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پرحمزہ شہباز گروپ انتخابی میدان سے باہرہوگیا۔

پارٹی کی جانب سے حمزہ شہباز گروپ کو انتخابی ٹکٹس جاری نہیں کیے گئے۔

ذرائع کا کہبنا ہے کہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والےاراکین کوٹکٹ جاری نہیں کیے گئے۔

ٹکٹ سے محروم رہنے والے حمزہ شہباز کے حامیوں میں خواجہ احمد حسان، باؤ اختر علی،وحید عالم خان،طارق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چوہدری شہباز،ماجدظہور،سیدتوصیف شاہ،رمضان صدیق بھٹی،اخترحسین بھی ٹکٹ سے محروم افراد میں شامل ہیں۔

حشمت علی شاہ،عمران علی گورائیہ،خرم روحیل اصغر بھی ٹکٹ حاصل نہ کرسکے۔

ن لیگ کی جانب سے ملک شبیرلالو،محمد سلیم، چوہدری باقرحسین، کبیرتاج کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔