الیکشن 2024 میں کون کس کے مدمقابل انتخاب لڑے گا صورتحال واضح ہونے لگی، این اے 130 لاہور سے نواز شریف یاسمین راشد کے مدمقابل ہوں گے۔
لاہوراین اے 123سے شہبازشریف اور افضال عظیم مدمقابل ہوں گے جبکہ لاہوراین اے 117سے عبدالعلیم خان اور شاہدعباس پنجہ آزمائی کریں گے۔
این اے 127لاہور پر بلاول بھٹو اورعطاتارڑمدمقابل ہوں گے، این اے 122لاہور سے سعد رفیق اور لطیف کھوسہ ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔
این اے 149ملتان سے عامرڈوگر اور جہانگیرترین ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے، این اے 248کراچی سے خالدمقبول اور پیپلزپارٹی کے حسن خان مدمقابل ہوں گے۔
کراچی این اے 241سے فاروق ستار اور خرم شیر زمان مدمقابل جبکہ این اے 33نوشہرہ سے پرویز خٹک کا شاہ احد مقابلہ کریں گے۔
این اے 44ڈ یرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمان اور فیصل کریم کنڈی الیکشن میں مدمقابل ہوں گے جبکہ کوئٹہ این اے 264سے اختر مینگل اور جمال رئیسانی آمنے سامنے ہوں گے۔