پرویز الہی کی اہلیہ کو 2 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے صاحبزادے مونس الہی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے مونس الہی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر فیصلہ سنادیا، مونس الہی نے این اے 64، 69 اور پی پی 32 اور 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

تاہم لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کو 2 حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ قیصرہ الہی کے گجرات کے حلقے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات منظور کیے گئے۔