کراچی: پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ٹکٹ جمع کرانے کےلیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کے لیے وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تاج حیدر کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جمع کرانے میں دشواریاں ہیں لہٰذا پارٹی ٹکٹ جمع کرانےکے وقت میں توسیع کی جائے۔