پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کو بلے باز کے نشان ٹکٹس جمع کرانے کے ہدایت نامے کے بعد اب الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی ردعمل آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اکثرامیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ان درخواستوں کے ذریعے سے الیکشن کمیشن کودھوکا دیا جارہا ہے، الیکشن کمیشن کودھوکا دے کرقانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، کوئی انتخابی نشان کسی دوسرے پارٹی کے امیدوار کونہ دیا جائے، جوامیدوارکسی اورجماعت کا ممبرہواوردوسری جماعت کا نشان مانگے وہ نہ دیاجائے،
آراوزایسے کسی امیدوار کو دوسرا انتخابی نشان نہ دیں، الیکشن ایکٹ کے تحت امیدوار اپنی پارٹی وابستگی کا سرٹیفکیٹ دیتا ہے، ایک شخص ایک وقت میں ایک سے زیادہ پارٹی کا رکن نہیں ہوسکتا۔