ملک میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنےکا مقررہ وقت ختم ہوگیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت 7 بجے ختم ہوگیا۔
انتخابی نشان الاٹ کرنے کا وقت آج رات 7 بجے تک مقرر تھا۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کی تھیں کہ کسی ایک پارٹی کے امیدوارکو دوسری پارٹی کا انتخابی نشان نہ دیں۔
الیکشن کمیشن کا یہ حکم نامہ پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آنے کے بعد جاری کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن اور نشان سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے اور اب تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔