مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے سینیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نوازشریف کل اوکاڑہ کے اقبال سٹڈیم میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جلسہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے سلسلے کی کڑی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف مسلم لیگ ن کے منشور کے اہم نکات پہ بات کریں گی۔
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوعوام کی فتح اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے اچھے دن واپس آئیں گے۔