عام انتخابات ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع : خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے، سینیٹر ہلال الرحمٰن

الیکشن ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

یہ قرارداد سینیٹر ہلال الرحمٰن نے جمع کرائی جو کہ فاٹا سے آزاد سینیٹر ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختون خوا میں شہریوں کو سازگار ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں بھی بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے، صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساسِ محرومی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فروری کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔