5 دن میں جنرل نشستوں پر مرد و خواتین امیدواروں کی فہرست جمع کرانے کی ہدایت

عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتیں 5 دن میں جنرل نشستوں پر مرد و خواتین امیدواروں کی فہرست جمع کرائیں۔

یہ بات الیکشن کمیشن نے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہی ہے۔

اعلامیے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے لیے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی لازمی ہے۔