پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد کو آزاد حیثیت میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 کیلئے لیپ ٹاپ جبکہ لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 173 کیلئے ’’ملکہ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا۔
لاہور سے صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 813 امیدوار جبکہ قومی اسمبلی کی 14 نشستوں پر 266 امیدوار مدمقابل ہیں، پی پی 145 لاہور سے آزادامیدوار علی اعجاز کو پلگ کا نشان ، پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی کو ’’بیڈ‘‘ کا نشان الاٹ کیا گیا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سلمان عباس کو ’’ہوائی جہاز‘‘، زبیرنیازی کو ’’پیراشوٹ‘‘، بجاش نیازی کو ’’کرکٹ سٹمپ ‘‘ محمود الرشید کو ’’ریکٹ‘‘ کا نشان مل گیا۔