الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی لازمی قرار دے دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کیلئے جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی لازمی ہونی چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سیاسی جماعتیں 5 دن میں جنرل نشستوں پرمرد اورخواتین امیدواروں کی فہرست جمع کرائیں۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو انتخابات شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابی نشان بھی الاٹ کر دیے ہیں۔