پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے پر ووٹرز تک پہنچنے کا نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بلے کا نشان نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جس پر تحریک انصاف نے ووٹرز تک پارٹی امیدواروں کی تفصیلات پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ویب سائٹ پر پورٹل بنا دیا گیا جہاں تمام امیدواروں کی حلقوں کے لحاظ سے تفصیلات اپلوڈ کردی گئی ہیں۔

کارکنان کسی بھی حلقے سے پارٹی امیدوار کی تفصیلات چیک کر سکیں گے۔ پورٹل بنانے کا فیصلہ گزشتہ رات سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔